بلدیاتی انتخابات کو تسلیم نہیں کرتے، ایم کیو ایم کا الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے آج ہونے والے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بلدیاتی انتخابات کو تسلیم نہیں کرتے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ کراچی اور حیدر آباد کے بلدیاتی انتخابات کو تسلیم نہیں کرتے۔ الیکشن کمیشن کے روئیے پر انتخابات کا بائیکاٹ کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

خیبر پختونخوا اسمبلی بھی تحلیل کردی جائیگی۔ محمود خان

ماضی میں بھی ایم کیو ایم نے متعدد مرتبہ حلقہ بندیوں پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمارے الیکشن میں جانے کا مطلب یہ ہوگا کہ ہم نے حلقہ بندیاں تسلیم کر لیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار اور سابق میئر مصطفیٰ کمال بھی ان کے ہمراہ تھے۔

سربراہ ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ایم کیو ایم (پاکستان) ، مہاجر قوم اور سندھ کے شہری علاقوں کو دیوار سے لگانے اور چنوانے کیلئے قومی اتفاقِ رائے پایا جاتا ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کے روئیے پر تنقید کی۔

 خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمیں انصاف نہ ملنے پر کمیشن کے روئیے اور بے حسی پر احتجاج  کرتے ہوئے  بلدیاتی انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہیں۔ حلقہ بندیاں صرف الیکشن کمیشن کی ذمہ داری تھی جو پوری نہیں کی گئی۔

Related Posts