کراچی:ایم کیوایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد پرپشاورسے آنے والے صحافیوں کے نمائندہ وفد نے عزیزبونیری کی قیادت میں کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی۔
اس دوران باہمی دلچسپی کیامور پر تبادلہ خیال کیا گیا عزیز بونیری نے ملک میں صحافیوں کودرپیش مسائل سے آگاہ کیا، ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے وفد کویقین دلایا کہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائیگی۔
خالد مقبول صدیقی نے اس امرکابھی اعادہ کیا کہ ایم کیوایم پاکستان آزادی اظہار رائے پر مکمل یقین رکھتی اور امید رکھتی ملک میں جہاں کہیں آزادی اظہار پر قد غن ہے وہ ختم کی جائے۔
ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے مزید کہا کہ اخبارات اورٹی وی مالکان ذرائع ابلاغ سے وابستہ کارکنان کی تنخواہوں کی وقت پر ادائیگی کویقینی بنائیں اور ڈان سائزنگ سیاجتناب برتیں۔
اس موقع پر شاہد حمید ظفر خان سمین جان گلزار اور احتشام موجود تھے جبکہ ملاقات میں رابطہ کمیٹی کیاراکین اسلم آفریدی اور زاہدمنصوری بھی شریک تھے۔