قاری عثمان کی مفتی زر ولی خان کے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبروں کی تردید

تازہ ترین

تازہ ترین

Mufti Zar wali Khan buried in Ahsanabad Madrassa

کراچی: جے یو آئی رہنما قاری محمد عثمان نے مفتی زر ولی خان کی کورونا وائر کے باعث وفات کی خبروں کی تردید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قاری عثمان نے کہا کہ مفتی زر ولی کا کورونا وائرس کے باعث انتقال نہیں ہوا جبکہ گزشتہ 6 برس سے انہیں دل کا مرض اور دمے کا عارضہ لاحق تھا۔

جمعیت علمائے اسلام رہنما نے کہا کہ مفتی زر ولی خان کی طبیعت 2 روز قبل اتوار کے روز شام کے وقت خراب ہوئی جس پر انہیں ہسپتال منتقل ہونا پڑا۔

قاری محمد عثمان نے کہا کہ مسلسل 1 روز تک مفتی زر ولی خان ہسپتال میں داخل رہے جس کے بعد خالقِ حقیقی سے جاملے۔ انہوں نے ترجمان انڈس ہسپتال کے بیان کو مسترد کردیا۔

ترجمان انڈس ہسپتال کا کہنا تھا کہ مفتی زر ولی خان کو کورونا کے باعث انڈس ہسپتال میں لایا گیا ۔ مفتی زر ولی خان شیخ الحدیث اور مہتمم جامعہ احسن العلوم کراچی تھے۔ 

یاد رہے کہ جامعہ احسن العلوم کراچی کے مہتمم معروف علمی شخصیت شیخ الحدیث والتفسیر مفتی زر ولی خان کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں، انہوں نے اپنی ساری زندگی درس و تدریس اور علم کی شمعیں روشن کرنے کے لئے وقف کردی تھی۔

مفتی زر ولی نے 67 برس کی عمر پائی، انہوں نے 1978 میں احسن العلوم کی دینی درس گاہ قائم کی،مرحوم پوری زندگی درس و تدریس سے وابستہ رہے، وہ کئی کتابوں کے مصنف بھی تھے۔

مزید پڑھیں: مہتمم جامعہ احسن العلوم مفتی زر ولی کی سوانح حیات پر ایک نظر

Related Posts