اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ دیکھتا ہوں آئندہ بلاول کیسے پارلیمنٹ میں غیر مہذب بات کرتے ہیں، آئندہ اگر انہوں نے غیر مہذب گفتگو کی کی تو انہیں بات نہیں کرنے دوں گا۔
قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے وزیراعظم پر تنقید کے جواب میں وزیر مواصلات مراد سعیدکا کہنا تھا کہ ہم ان کی سنتے رہے کہ یہ بھی سنیں گے لیکن یہ نہیں پتہ تھا کہ وہ بھاگ جائیں گے۔
مراد سعید نے کہا کہ حادثاتی چیئرمین ہمیں کیا جمہوریت سکھائیں گے، پرچی لہرا کر سیاست میں آتے ہیں اور ہمارے قائد پر تنقید کرتے ہیں، ہم یہاں محنت کرکے آئے ہیں کسی پرچی پر نہیں آئے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ اگر فرزند زرداری نے ایسی گفتگو کی توانہیں بات نہیں کرنے دوں گا، جانشین زرداری کو وہی جواب دیں گے جس کے وہ مستحق ہیں، احتساب ہو تو بلاول کو اپنی آکسفورڈ کی فیس بھی واپس کرنا پڑے گی۔
مزید پڑھیں: حکومت کا بجٹ عوامی نہیں بلکہ پی ٹی آئی ایم ایف کا ہے، بلاول بھٹو زرداری
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








