چیف الیکشن کمشنر کو صدر کی دی گئی تاریخ پر الیکشن کرانا ہوگا۔مصدق ملک

تازہ ترین

تازہ ترین

روس سے سستے تیل کی درآمد اسی مہینے شروع ہو جائیگی، مصدق ملک
روس سے سستے تیل کی درآمد اسی مہینے شروع ہو جائیگی، مصدق ملک

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرِ پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی دی گئی تاریخ پر الیکشن منعقد کرانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما مصدق ملک نے کہا کہ آئینی اعتبار سے چیف الیکشن کمشنر صدر کی دی گئی تاریخ پر الیکشن کروانے کا پابند ہے اور صدر کو 90روز میں الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

 پنجاب پولیس کا زرتاج گل وزیر کے گھر پر چھاپہ

گفتگو کے دوران سابق وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ صدرِ مملکت چیف الیکشن کمشنر سے مشاورت کے بعد الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرسکتے ہیں۔ پھر الیکشن کا انعقاد حکومت کا کام ہے۔ چیف الیکشن کمشنر پابند ہے کہ آئینی طور پر صدر کی تاریخ پر الیکشن کروائے۔

سابق وزیر مصدق ملک نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو افرادی قوت اور وسائل میں اضافہ کرکے حلقہ بندیوں کا عمل 90روز میں پورا کرنا ہوگا۔ تحریکِ انصاف دنیا بھر میں ہر جگہ پاکستان کی مٹی پلید کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ ان کے لیڈر ہر غیر ملکی سفیر کے سامنے پاکستان کے خلاف بات کرتے ہیں۔

مصدق ملک نے کہا کہ مزہ اس وقت آئے گا جب تحریکِ انصاف والے سامنے آ کر یہ بات کریں۔ نگران حکومت بڑے فیصلے کرسکتی ہے، اس پر کوئی سیاسی دباؤ نہیں۔ اگلے 15روز میں نگران حکومت گیس کی یکساں قیمت نافذ کرکے گردشی قرضے کا بوجھ ختم کرسکتی ہے۔ 

Related Posts