پاک سرزمین پارٹی کے چئیرمین مصطفی کمال نے ایم کیو ایم کا “غیر مشروط” ساتھ دینے کیلئے حکومت کا ساتھ چھوڑنے کی شرط رکھ دی۔
کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ صرف ایم کیوایم کی پریس کانفرنسوں سے کام نہیں چلے گا اورایم کیوایم کو اپنی ساکھ بحال کرنے کے لئے حکومت سے باہر آنا ہوگا جس کے بعد پی ایس پی غیر مشروط طور پر ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونےکوتیارہے۔
مصطفی کمال نے کہا کہ وفاقی حکومت گرتی ہےتوگرے لیکن ایم کیوایم حکومت سےباہرآئے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ ایم کیوایم کے رہنماؤں نے 40 برس میں بہت کمالیا ہے اور اب فیصلہ کرنا ہوگا۔