نیب ملتان نے شہبازشریف اور دیگر درجنوں کے خلاف نئی انکوائری شروع کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

Meeting convened on Saturday on issue of NAB Amendment Ordinance

ملتان: نیب ملتان نے بہاول پور کے صحرائے چولستان میں 14 ہزار 400 کنال اراضی کی الاٹمنٹ میں بےضابطگیوں کے خلاف شہباز شریف، سابق وفاقی وزیر میاں بلیغ الرحمٰن اور دیگر درجنوں افراد کے خلاف کارروائی شروع کردی، ریکارڈ آج نیب میں پیش کیا جائے گا۔

نیب ملتان نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، سابق وفاقی وزیر میاں بلیغ الرحمن اور دیگر درجنوں افراد کے خلاف انکوائری کا آغاز کرتے ہوئے چولستان ترقیاتی ادارے سے زمینوں کی الاٹمنٹ کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین نیب نے مزار قائد کے اطراف چائنا کٹنگ کا نوٹس لے لیا

نیب ملتان میں چولستان ترقیاتی ادارے کا نمائندہ آج زمینوں کی الاٹمنٹ کے ریکارڈ سمیت پیش ہوگا، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے مئی 2012ء میں لال سوہانرا نیشنل پارک کے 238 متاثرین کو زمین الاٹ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔

مذکورہ افراد پر الزام ہے کہ جن کے نام پر زمین الاٹ کی گئی ان کی پیدائش پارک بننے کے کئی سال بعد میں ہوئی ہے اور زمینوں کی الاٹمنٹ میں پنجاب حکومت نے کئی بوگس نام بھی شامل کیے۔

الاٹمنٹ میں ہونے والی ان مبینہ بے ضابطگیوں کی شکایت پر نیب نے شہباز شریف، بلیغ الرحمٰن اور سابق جنرل سیکریٹری ہائی کورٹ بار چوہدری عمر محمود ایڈووکیٹ سمیت دیگر افراد کے خلاف انکوائری کا حکم دیا تھا۔

Related Posts