اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو بدعنوانی کے الزامات کے تحت کل طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے عمران خان کو 18مئی کے روز ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ عمران خان کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس کا نام تبدیل کرکے نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیا گیا ہے۔
جناح ہاؤس واقعے پر پاکستانی قوم رنجیدہ ہے۔فواد چوہدری
قبل ازیں رینجرز نے 9 مئی کے روز القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے نیب کی ہدایت پر گرفتار کیا، تاہم سپریم کورٹ نے ریمارکس دئیے کہ نیب نے عدالت کی توہین کی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سوالنامہ بھی بھجوا دیا گیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی توہینِ الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان کو 23 مئی کے روز ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔
دریں اثناء نیب راولپنڈی نے عمران خان دور میں وزیر اعظم کے سابق مشیرِ احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کو بھی 22 مئی کے روز پیش ہو کر انکوائری میں جواب ریکارڈ کرانے کی ہدایت کی ہے۔
نیب حکام کا کہنا ہے کہ اگر شہزاد اکبر پیش نہ ہوئے تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔ شہزاد اکبر کی طلبی بھی نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں عمل میں لائی گئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








