نیب نے خواجہ آصف کو ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں کل طلب کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

NAB summons Khawaja Asif in housing society case tomorrow

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء ورکن قومی اسمبلی خواجہ آصف کو قومی احتساب بیورو نے ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں کل طلب کرلیا۔

نیب نے خواجہ آصف کوسیالکوٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ بدعنوانی سے متعلق کیس میں متعلقہ دستاویزات کے ساتھ کل پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ گذشتہ ہفتے خواجہ آصف کوکینٹ ویو ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق کیس میں طلب کیا گیا تھا۔

خواجہ آصف کے وکیل چوہدری نجم الحسن نے نیب لاہور میں جواب جمع کرایا جس میں کہا گیا تھا کہ خواجہ آصف اسمبلی اجلاس کی وجہ سے احتساب بیورو کے سامنے پیش نہیں ہوسکتے۔

مزید پڑھیں:تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری پر کام شروع کردیا

نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء پر 137 کنال اراضی غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا الزام عائد کیا ہے، نیب کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف نے اراضی کی فروخت میں اختیارات غیر قانونی طور پر اپنے استعمال کیے ہیں۔

Related Posts