میر شکیل الرحمٰن کے پراپرٹی کیس میں نواز شریف کل نیب طلب

تازہ ترین

تازہ ترین

NAB to summon Nawaz Sharif tomorrow

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمن کے پراپرٹی سے متعلق کیس میں کل طلب کیا ہے۔

نیب لاہور نے نواز شریف کو ہدایت کی ہے کہ وہ ابتدائی بیان ریکارڈ کرنے کے لئے مقررہ تاریخ کو صبح 11 بجے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوں۔

نیب کے مطابق نواز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے اپنے دور اقتدار میں 1986 میں میر شکیل الرحمٰن کو 54 کنال کا پلاٹ الاٹ کیا۔

مزید پڑھیں: نیب نے وزارتِ داخلہ ایمپلائز سوسائٹی کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا، تحقیقات شروع

نواز شریف نے 1986 میں شکیل رحمان کو غیر قانونی طور پر اراضی دی تھی۔شکیل رحمان کوکل جسمانی ریمانڈ کے لئے احتساب عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

میر شکیل الرحمن کو 12 مارچ کو نیب نے بدعنوانی کے الزام میں 54 کنال زمین کی خریداری کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

نواز شریف اس وقت طبی بنیادوں پر ضمانت منظور ہونے کے بعد لندن میں مقیم ہیں اور وفاقی حکومت ان کو وطن واپس لانے کیلئے کوشاں ہے۔

Related Posts