نیب کوآٹا،چینی،گندم چور نظر کیوں نہیں آتے؟،نفیسہ شاہ کی این آئی سی وی ڈی پر چھاپے کی مذمت

تازہ ترین

تازہ ترین

Nafisa Shah

کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے قومی احتساب بیورو کی جانب سے این آئی سی وی ڈی پر چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سندھ کے سب بڑے اور اہم اسپتال پر چھاپہ مارکر او پی ڈی بند کرنا انتہائی قابل تشویش عمل ہے۔

ہفتہ کو جاری بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ این آئی سی وی ڈی سندھ کا مشہور اور ایک اہم اسپتال ہے جس کی پوری دنیا تعریف کرتی ہے۔این آئی سی وی ڈی میں صرف سندھ نہیں بلکہ ملک بھر کے مریضوں کا مفت میں علاج کیا جاتا ہے۔

اس اہم اسپتال پر چھاپہ مار کر او پی ڈی بند کرنا، مریضوں، ڈاکٹرز کو ہراساں کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔انہوں نے کہاکہ او پی ڈی بند کروانا انسانی بنیادی حقوق کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔

اسپتالوں پر چھاپے اور او پی ڈیز بند کروا کر مریضوں کے لئے مشکلات پیدا کرنے جیسی حرکتیں تو آمریت میں بھی نہیں ہوئیں۔نفیسہ شاہ نے مطالبہ کیاکہ سندھ کے اہم امراض قلب کے اسپتال پر چھاپے پر چیئرمین نیب سندھ کے عوام، ڈاکٹرز اور مریضوں سے معافی مانگیں۔

انہوں نے کہاکہ نیب کو وفاقی دارالحکومت میں بیٹھے آٹا،چینی،گندم اور ادویات چور نظر کیوں نہیں آتے؟۔انہوں نے کہاکہ غیر قانونی طور پر لوگوں کے گھروں پر چھاپے مارنے اور گرفتار کرنے کے بعد اب اسپتالوں پر چھاپے مارکر قبضہ کرنا غیر غیر قانونی عمل ہے۔

مزید پڑھیں:بلدیہ ملیر،ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر کی سرپرستی میں گھوسٹ ملازمین کی تنخواہ جاری

نیب فوری طور پر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنا بند کر کے این آئی سی وی ڈی پر کیا گیا قبضہ فوری خالی کرے۔

Related Posts