کشمیر میں 4 ماہ سے زائد عرصے سے جاری کرفیو صرف ابتدا ہے۔علی زیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

نریندر مودی حکومت بھارت میں مسلمانوں کے قتلِ عام کےدرپے ہے۔علی زیدی
نریندر مودی حکومت بھارت میں مسلمانوں کے قتلِ عام کےدرپے ہے۔علی زیدی

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ نریندر مودی حکومت بھارت میں مسلمانوں کا قتلِ عام کرنا چاہتی ہے جبکہ کشمیر میں لاکھوں مسلمان بد ترین کرفیو کاسامنا کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ 4 ماہ سے زائد عرصے سے مظلوم عوام پر کرفیو نافذ ہے، جبکہ ظاہری طور پر یہ ابتدا دکھائی دیتی ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے قتلِ عام کا واضح پلان دکھائی دے رہا ہے جبکہ مودی کو ایسے اقدامات سے باز رکھنے کے لیے بھارت پر تجارتی پابندیاں لگانا واحد راستہ ہے۔

وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا کہ عالمی برادری کو بھارت کی طرف سے ایسے اقدامات کا نوٹس لینا چاہئے، اگر بھارت کو نہ روکا گیا تو بھارت میں عوام کا قتلِ عام ہوگا۔ 

یاد رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں غاصب بھارت کا جبر و ستم آج بھی جاری ہے، تاریخِ انسانی کا بد ترین کرفیو آج 145ویں روز میں داخل ہوگیا۔

مظلوم کشمیریوں پر نافذ کرفیو  کے دوران آمدورفت، ذرائع نقل و حمل اور دیگر پابندیوں کے باعث مقبوضہ وادی میں رہنے والوں کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی۔

مزید پڑھیں:  بھارت کا جبر و ستم آج بھی جاری، کرفیو کا 145واں روز

Related Posts