اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کیپٹن محمد سرورشہید کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادرِ وطن پر قربان ہونے والے بہادر سپوت ہمارا فخر ہیں جنہیں قوم سلام کرتی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ پہلا نشانِ حیدر پانے والے کیپٹن محمد سرور شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ کیپٹن محمد سرور شہید نے اپنی بے مثال جرات و بہادری سے تاریخ رقم کی جبکہ مادرِ وطن پر قربان ہونے والے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں۔
شبلی فراز نے سن 1948ء میں جنگِ کشمیر کے ہیرو اور پاک فوج کے بہادر آفیسر کیپٹن محمد سرور شہید کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔
پہلا نشان حیدر پانے والے کیپٹن سرور شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنی بے مثال جرات و بہادری سے تاریخ رقم کی۔ مادر وطن پر قربان ہونے والے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں۔ قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) July 27, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل آئی ایس پی آر نے پہلا نشانِ حیدر پانے والے پاک فوج کے آفیسر محمد سرور کے یومِ شہادت کے موقعے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہر گولی دفاعِ وطن کیلئے ہمارے حوصلے کو تقویت دیتی ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل افتخار بابر نے کہا کہ آج قوم کیپٹن محمد سرور کا 72واں یومِ شہادت منا رہی ہے جبکہ محمد سرور 1948ء کی کشمیر جنگ کے ہیرو ہیں۔
مزید پڑھیں: ہر گولی ہمارے حوصلے کو تقویت دیتی ہے۔آئی ایس پی آر
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








