اسلام آباد: وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ قوم سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے ذاتی اور ملکی مفادات کے مابین فرق کو سمجھتی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ سیاست اور جرم کو الگ رکھنا ہوگا، سیاست اور پاکستان کے قومی مفاد میں سرخ لکیر کو ماننا ہوگا۔
پیغام میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ نواز شریف کے مفادات اور قومی مفادات میں فرق قوم سمجھتی ہے جبکہ نواز شریف کے حواریوں کو بھی یہ ماننا ہوگا۔
سیاست اور جرم کو الگ رکھنا ہوگا۔ سیاست اور پاکستان کے قومی مفاد میں سرخ لکیر کو ماننا ہوگا۔ نوازشریف کے مفادات اور قومی مفادات میں فرق قوم سمجھتی ہے۔ نوازشریف کے حواریوں کو بھی یہ ماننا پڑے گا۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) November 1, 2020
یہ بھی پڑھیں: سیاسی اختلافات میں اداروں کو متنازعہ نہ بنایا جائے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








