قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے بجٹ میں رواں برس 75 کروڑ 14 لاکھ روپے کی بچت

تازہ ترین

تازہ ترین

Opposition stages walkout for not allowing to speak on national issues in NA

اسلام آباد: رواں مالی سال کے دوران قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے بجٹ میں 75 کروڑ 14 لاکھ روپے کی بچت ہوئی جس کی تصدیق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت میں گزشتہ برس کے دوران قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے بجٹ میں 63 کروڑ 87 لاکھ 80 ہزار روپے کی بچت ہوئی۔

پیغام میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ رواں سال کے دوران 75 کروڑ 14 لاکھ 30 ہزار روپے کی بچت ہوئی۔ عوام کے ٹیکسز کے پیسوں کی حفاظت جاری رکھیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی میں انسداد دہشتگردی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری

Related Posts