اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر ہمارا متفقہ مؤقف ہونا چاہئے، منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ لعنت ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ منی لانڈرنگ ایک ایسی وباء ہے جس سے بہت سے لوگوں نے فائدہ اٹھایا۔
دورانِ گفتگو وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہاؤس کا ماحول خراب ہوا تو نادان لوگوں کو بات کا موقع مل جائے گا۔ قانون سازی میں توازن ضروری ہے۔
اسمبلی اجلاس کے دوران وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں منی لانڈرنگ کی وباء کا تدارک کرنا ہے۔ ہاؤس کا ایک حصہ کہہ رہا تھا کہ قانون میں ترامیم نہ کی جائیں۔ دوسری چیزیں اٹھائیں گے تو ہاؤس کا ماحول خراب ہوگا۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیرِ قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قومی سینیٹ سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے 2 بلز منظور ہوئے۔
وزیرِ قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے 2 ہفتے قبل ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ سے ایف اے ٹی ایف سے متعلق 2 اہم بلز پاس ہوئے جن میں سے ایک اقوامِ متحدہ سیکورٹی کونسل ایکٹ 1948ء کا ترمیمی بل ہے جبکہ دوسرا انسدادِ دہشت گردی سے متعلقہ بل ہے۔
مزید پڑھیں: ایف اے ٹی ایف کے 2 بلز منظور ہوئے۔ وزیرِ قانون
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








