وزیراعظم نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام منصوبے کی تکمیل کیلئے پرعزم ہیں، فردوس عاشق اعوان

تازہ ترین

تازہ ترین

firdous ashiq
وزیراعظم نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام منصوبے کی تکمیل کیلئے پرعزم ہیں، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت گھروں کی تعمیر کے منصوبے کی تکمیل کیلئے پرعزم ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں غریب اور عام شہریوں کو اپنے گھر کی چھت کا تحفظ دینے کیلئے پیش رفت تیزی سے جاری ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت گھروں کی تعمیر کے منصوبے کی تکمیل کیلئے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہاکہ تعمیر شدہ گھر کی فروخت کے مرحلے پر فکس ٹیکس کا نفاذ اور تعمیراتی مرحلے پر سیلز ٹیکس کا خاتمہ شعبہ تعمیرات کے فروغ اور ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ تعمیرات کے شعبے سے وابستہ افراد کے لیے مزید آسانیاں پیدا کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مصر کے سرمایہ کاروں کی طرف سے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں دلچسپی کا اظہار

انہوں نے کہاکہ کیپٹل ویلیو ٹیکس کی شرح کم کرنے کے ساتھ ساتھ  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ سٹیٹمنٹ پیپر کا اجراء بھی عمل میں لایا جارہا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اجازت ناموں اور این او سیز کو ممکنہ حد تک کم کیا جا رہا ہے جس سے تعمیرات کے شعبے کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہاکہ معاشی سرگرمیوں میں اضافہ اور ہنر مند افراد کے لیے روزگار کی نئی راہیں کھلیں گی۔ انہوں نے کہاکہ غریب عوام کو اپنا گھر مل کر رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ سارے عمل میں سہولت اور آسانی پیدا کر کے گھروں کی تعمیر کے عمل کو تیز بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے قوم سے کیے گئے تمام وعدے پورے ہوں گے۔

Related Posts