لاہور میں پاکستان تحریکِ انصاف کے نائب چیئرمین و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ سب انسپکٹر وسیم کی مدعیت میں تھانہ ریس کورس لاہور میں درج ہوا جس میں دونوں رہنماؤں کی پریس کانفرنس کا حوالہ دیا گیا ہے۔
زرداری سے نجات جمہوریت کی بقا اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے۔علی زیدی
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے فواد چوہدری کے ہمراہ 2 روز قبل اتوار کے دن چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں پریس کانفرنس کی۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے پریس کانفرنس کے باعث رش کی وجہ سے کینال روڈ بلاک ہوگئی جبکہ فواد چوہدری نے اشتعال انگیز اور فتنہ و فساد پر مبنی تقریر کی اور عوام کو قومی اداروں کے خلاف اکسایا۔
حال ہی میں ایسے ہی الزامات میں گرفتار ہو کر بعد ازاں رہائی پانے والے سابق وزیرِ اطلاعات و نشریات اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری پر الزام ہے کہ انہوں نے شارعِ عام پر آمدورفت میں خلل ڈالا جو جرم ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








