سپریم کورٹ میں دورانِ سماعت نیاز اللہ نیازی کا چیف جسٹس پر سنگین الزام

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: آن لائن)

سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی اپیل کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل نیاز اللہ نیازی نے چیف جسٹس پر سنگین الزام عائد کیا ہے۔ تلخ کلامی کے باعث عدالت کی فضا ناخوشگوار ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کی اپیل کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں حامد خان کو نامزد کیوں نہیں کیا گیا؟

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODU3OTAsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NTc5MCAtINuB2YUg2LXYsdmBINuM24Eg2obYp9uB2KrbkiDbgduM2rog2qnbgSDYp9mG2KrYrtin2KjYp9iqINmI2YLYqiDZvtixINin2YjYsSDZgtin2YbZiNmGINqp25Ig2YXYt9in2KjZgiDbgdmI2rrblNqG24zZgSDYrNiz2bnYsyIsInVybCI6IiIsImltYWdlX2lkIjoxMTY2NzIsImltYWdlX3VybCI6Imh0dHBzOi8vbW1uZXdzLnR2L3VyZHUvd3AtY29udGVudC91cGxvYWRzLzIwMjIvMDQvSnVzdGljZS1RYXppLUZhZXotMzAweDI1MC5qcGciLCJ0aXRsZSI6ItuB2YUg2LXYsdmBINuM24Eg2obYp9uB2KrbkiDbgduM2rog2qnbgSDYp9mG2KrYrtin2KjYp9iqINmI2YLYqiDZvtixINin2YjYsSDZgtin2YbZiNmGINqp25Ig2YXYt9in2KjZgiDbgdmI2rrblNqG24zZgSDYrNiz2bnYsyIsInN1bW1hcnkiOiLYp9iz2YTYp9mFINii2KjYp9ivOiDahtuM2YEg2KzYs9m52LMg2YLYp9i224wg2YHYp9im2LIg2LnbjNiz24zZsCDZhtuSINqp24HYpyDbgduSINqp24Eg24HZhSDYtdix2YEg24zbgSDahtin24HYqtuSINuB24zauiDaqduBINin2YbYqtiu2KfYqNin2Kog2YjZgtiqINm+2LEg2KfZiNixINmC2KfZhtmI2YYg2qnbkiDZhdi32KfYqNmCINuB2YjautuUICIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]

چیف جسٹس نے کہا کہ سب نئے لوگ پی ٹی آئی میں آگئے، پرانے لوگ کہاں گئے؟ کیا یہ ہوسکتا ہے کہ سیاسی طور پر تحریکِ انصاف کو ہتھیایا گیا ہو؟ نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ یہ باتیں نہ کریں، آپ کچھ بھی کہہ سکتے ہیں، میں 3 سال تک آپ کے سامنے پیش ہوتا رہا۔

پی ٹی آئی وکیل نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ میرا بیٹا آپ کے پاس لاء کلرک کا انٹرویو دینے کیلئے آیا تھا، آپ نے اس سے پی ٹی آئی کے سوالات کیے۔ مجھے پتہ ہے کہ میرے ساتھ ایسا کیوں ہورہا ہے جس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے برہمی کا اظہار کیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بیرسٹر علی ظفر سے کہا کہ کیا ہم ان کو نوٹس جاری کریں؟ انہوں نے کہا کہ میں معافی چاہتا ہوں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہم سوال سمجھنے کیلئے کرتے ہیں۔ اگر یہی رویہ رکھنا ہے تو کیس نہ سنیں؟ مجھ پر الزام لگادیا گیا۔

سماعت کے دوران براہِ راست نشریات کی نشاندہی کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ نیاز اللہ نیازی کا بیٹا تو میرے پاس کبھی انٹرویو دینے کیلئے آیا ہی نہیں۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن کی اپیل کی سماعت میں مختصر وقفہ کردیا گیا۔ 

Related Posts