کراچی میں پیپلز پارٹی کے یومِ تاسیس پر بلاول کا خطاب، نشتر پارک میں جلسہ ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

ملک بھر میں پیپلز پارٹی کا یومِ تاسیس آج منایا جارہا ہے۔ وزیرِ خارجہ و چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نشتر پارک میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کراچی کے علاقے نشتر پارک میں یومِ تاسیس کے حوالے سے عوامی جلسہ منعقد کررہی ہے۔ جلسہ گاہ اور اطراف کے علاقوں کو پی پی پی کے پرچموں سے سجایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کے سوا کوئی اداروں کا سیاسی کردار نہیں چاہتا، قمر زمان کائرہ

شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں پیپلز پارٹی کے یومِ تاسیس کی مناسبت سے بینرز لگ گئے۔ پیپلز پارٹی نشتر پارک میں عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔ بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر پی پی پی قائدین خطاب کریں گے۔

جلسہ گاہ میں وزیر خارجہ و چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر رہنماؤں کی سکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پی پی پی رہنماؤں نے جلسہ گاہ کے دورے کے ساتھ ساتھ جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

یومِ تاسیس کے حوالے سے جلسے کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔یومِ تاسیس کی مناسبت سے پیپلز پارٹی رہنماؤں نے کارکنان اور عوام کیلئے پیغامات جاری کردئیے اور عوام سے جلسے میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جب بھی پی پی پی کا یومِ تاسیس آتا ہے تو مجھے اپنے نانا ذوالفقار بھٹو اور والدہ بے نظیر بھٹو کی یاد آتی ہے۔ پاکستان کے عوام بھی میری طرح ہی ان سے محبت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی ملک کی پہلی سیاسی پارٹی تھی جو غیر جمہوری نظام کے خلاف سامنے آئی اور روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ دیا۔ سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے پی پی پی کی بنیاد رکھی تھی۔

Related Posts