پاکستان میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے ، شاہد خاقان عباسی

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈسکہ انکوائری رپورٹ،آج سب سے بڑا امتحان عدلیہ کا ہے، شاہد خاقان عباسی
ڈسکہ انکوائری رپورٹ،آج سب سے بڑا امتحان عدلیہ کا ہے، شاہد خاقان عباسی

کراچی: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء وسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں بلکہ بدقسمتی سے ملک میں آمریت قائم ہے۔

کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان کی پارٹی اقتدار میں نہیں بلکہ خوشحالی کی خواہاں ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم صرف پاکستان میں منصفانہ انتخابات چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:شاہد خاقان عباسی نے عمران خان پر ٹویٹ سے حکومت چلانے کا الزام لگا دیا

موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو آج کئی داخلی چیلنجز کا سامنا ہے۔ گندم اور چینی کی قیمتوں میں بے حد اضافہ ہوا ہے۔ افراط زر اپنے ریکارڈ عروج پر ہے اور وزیر اعظم عمران خان مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔

اس سے قبل آج شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال ، مریم اورنگزیب ، اور مصدق ملک اور خواجہ طارق نذیر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ، پاک سرزمین پارٹی ، جماعت اسلامی کے دیگر سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کے لئے کراچی پہنچے تھے۔

اپنے دورے کے دوران وہ قائد اعظم کے مزار پر جائیں گے اور بعد میں مسلم لیگ ہاؤس میں میڈیا رپورٹرز اور پارٹی کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

Related Posts