اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 25جولائی 2018کو الیکشن نہیں، سلیکشن ہوئی، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں سب سے زیادہ این آر او دیئے، ملک میں کٹھ پتلی راج چل رہا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو 2سال کا عرصہ پورے ہونے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کے سفیر کا نعرہ لگانے والے کلبھوشن کے وکیل بن چکے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ آرڈیننس اسمبلی میں پیش کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں سے رابطے میں ہوں۔ اپوزیشن کے خلاف جھوٹی جے آئی ٹیزکا ہرفورم پرمقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم پر جھوٹے کیسز بنائے جارہے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اے پی سی پرکمیٹی کام کررہی ہے، عید کے بعد اے پی سی کولیڈشہبازشریف کریں گے۔ اے پی سی کے ایجنڈے پراتفاق رائے پیدا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج اخترمینگل سے ملاقات ہوئی ہے، اٹھارویں ترامیم، این ایف سی پرایک بھی آنچ آئی توحکومت کونقصان ہوگا۔ یہ پارلیمان پریقین ہی نہیں رکھتے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ نیب کو سیاسی انجینئرنگ کے لیے ا ستعمال کیا جا رہا ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں سیاسی جماعتوں کوسیاسی آزادی ملنی چاہیے، آج تک سیاسی جماعتوں کولیول پلائنگ فیلڈ نہیں دیا جارہا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو آوازوں کو دبانے کے لئے نیب کو استعمال کیا جارہا ہے۔