اسلام آباد: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اسلام آباد کا نام محفوظ شہروں میں شامل ہونے پر ردِ عمل میں کہا ہے کہ قائدِ اعظم اور علامہ اقبال کے پاکستان کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ لاہور کے بعد اسلام آباد کا نام دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل ہوگیا جو قابلِ فخر ہے۔
اپنے پیغام میں گورنر پنجاب نے کہا کہ مجھ سمیت 22 کروڑ پاکستانیوں کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے۔ کوئی شک نہیں کہ دنیا آج پاکستان پر اعتماد کا اظہار کر رہی ہے۔پاکستان کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
لاہور کے بعد اسلام آباد کا نام دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہونا میرے سمیت 22کروڑ پاکستانیوں کیلئے فخر کی بات ہے کوئی شک نہیں کہ دنیا آج #Pakistan پر اعتماد کا اظہار کر رہی ہے قائد اور اقبال کے پاکستان کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا https://t.co/dA6HhpjqN9
— Mohammad Sarwar (@ChMSarwar) February 9, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ہمیں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے۔
لاہور میں گزشتہ برس 11 نومبر کو میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ حکومت نواز شریف کی صحت پر کوئی رسک نہیں لینا چاہتی۔
مزید پڑھیں: نواز شریف کی صحت پر سیاست نہیں ہوگی۔گورنر پنجاب
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








