جی ڈی اے کی رکنِ سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

جی ڈی اے کی رکنِ سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
جی ڈی اے کی رکنِ سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کراچی: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی رکنِ سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق رکنِ سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی بخار میں مبتلا ہیں جن کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔ نصرت سحر عباسی کے شوہر اور 2 بیٹیاں بھی کورونا میں مبتلا ہوگئیں۔

نجی ٹی وی سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے رکنِ سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے کہاکہ مجھے 4 روز سے جسم میں درد اوربخار کا سامنا ہے، ویکسین بھی لگوائی تھی، مگر کورونا کا شکار ہوگئی۔

کورونا وائرس کی چوتھی لہر جاری ہے اور ملک بھر میں کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ نصرت سحر عباسی نے کہا کہ عوام سے دعا کی درخواست ہے، خدارا آپ احتیاط کے ساتھ ساتھ ماسک بھی پہنیں۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے جن کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر25 مئی کو اپنے پیغام میں وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ میرا کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا تاہم کورونا کی علامات تشویشناک نہیں۔

وزیرِتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ میں بہتر محسوس کر رہا ہوں اور مجھے کورونا جو علامات محسوس ہورہی ہیں، وہ معتدل ہیں۔ ان شاء اللہ میں جلد ٹھیک ہوجاؤں گا۔ 

مزید پڑھیں: وزیرِ تعلیم شفقت محمود کورونا وائرس میں مبتلا، ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا

 

Related Posts