ڈیرہ غازی خان:ڈی جی خان کی حدود میں انڈس ہائی وے پر آئل ٹینکر الٹنے سے 40 ہزار لٹر ڈیزل بہہ گیا، حادثے میں ڈرائیور اور ہیلپر کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
آئل ٹینکر کو حادثہ کوٹ چھٹہ کے قریب پیش آیا ، ڈرائیور اور ہیلپر کوقریبی اسپتال منتقل کر دیا گیاجبکہ ٹینکر الٹنے سے چالیس ہزار لٹر ڈیزل سڑک پر بہہ گیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے واقعہ کے بعد پولیس کو اطلاع دی پولیس نے کسی مزیدحادثے کے خدشے کے پیش نظر سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔ پولیس کاکہنا ہے کہ حادثہ آئل ٹینکر کے ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث حادثہ پیش آیا۔