ملک کی ساری بیماریوں کا ایک علاج ہے کہ جعلی حکومت کو گھر بھیجو، مریم نواز

تازہ ترین

تازہ ترین

ملک کی ساری بیماریوں کا ایک علاج ہے کہ جعلی حکومت کو گھر بھیجو، مریم نواز
ملک کی ساری بیماریوں کا ایک علاج ہے کہ جعلی حکومت کو گھر بھیجو، مریم نواز

سوات:پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ شہیدوں نے قربیانیاں دے کر پاکستان اور خیبرپختونخوا کا امن بحال کیا تھا،نالائق اور سلیکٹڈ نے اس امن کو بھی داؤ پر لگا دیا ہے، وزیر داخلہ کہتا ہے تمہارا بھی وہی حال کروں گا جو عوامی نیشنل پارٹی والوں کا کیا۔

اپنے الفاظ سے دہشت گردی کرنے والے وزیر داخلہ کو شرم آنی چاہیے، پاکستان کی ساری بیماری کا ایک ہی علاج ہے اور وہ ہے جعلی حکومت کو گھر بھیجو،عوام کو ان کے حقیقی نمائندوں کے حوالے کرو، ملک میں فری اینڈ فیئر الیکشن کرائے جائیں۔

عمران خان کہتا تھا احتساب مجھ سے شروع کرو، جب احتساب شروع ہوا تو احتساب کمیشن کو تالا لگا کر بھاگ جاتے ہو، احتساب کا سامنا کرنے کے لیے نواز شریف جیسا جگر چاہیے۔

مریم نواز نے مسلم لیگ(ن) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے چند سال پہلے جب آرمی پبلک اسکول پر حملہ ہوا تھا، اس وقت پاکستان کی گلی گلی میں روز دھماکے ہوا کرتے تھے، دہشت گردوں نے مسجد، مدرسہ اور کوئی بھی عبادت گاہ، بازار وار محلہ نہیں چھوڑا تھا، نہ بازار محفوظ تھے نہ تھانے کچہریاں محفوظ تھیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس افسروں اور شہیدوں نے قربیانیاں دے کر پاکستان اور خیبرپختونخوا کا امن بحال کیا تھا، مجھے افسوس ہے کہ اس نالائق اور سلیکٹڈ نے آج اس امن کو بھی داؤ پر لگا دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جس دہشت گردی سے خیبر پختونخوا بہت قربانیاں دینے کے بعد نکلا تھا۔

دہشت گردی پر بھی پاکستان تقسیم تھا تاہم آپ کے لیڈر نواز شریف نے اپنے سیاسی اختلافات اور دشمنیاں بھلا کر ملک کی خاطر دہشت گردی کی جنگ میں قوم کو یکجا کیا او دہشت گردی کی لعنت سے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے قوم کو نجات دلائی۔

مریم نواز نے کہا کہ آج ہمارے سر پر ایسا نالائق اور ایسا نااہل سلیکٹڈ مسلط ہے جو حسد اور انتقام کا مارا ہوا سر ہے اور اس کو احساس نہیں کہ 22کروڑ عوام کی ذمے داری سلیکٹڈ ہی صحیح لیکن اس کے کندھوں پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج جب پاکستان میں دہشت گردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے تو اس کا وزیر داخلہ دھمکیاں دیتا ہے اور کہتا ہے کہ تمہارا بھی وہی حال کروں گا جو عوامی نیشنل پارٹی والوں کا کیا، سوچو ذرا وزیر داخلہ کے اس بیان سے ان شہیدوں کے گھر والوں پر کیا گزری ہو گی جنہوں نے قربانیاں دیں۔

کیا تم سیاسی انتقال میں اتنے اندھے ہو گئے ہو کہ تم انسانیت بھی بھول گئے ہو، الفاظ سے دہشت گردی کرنے والے وزیر داخلہ کو شرم آنی چاہیے۔انہوں نے خیبر پختونخوا کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 7سال سے آپ پر ایک اہل حکومت مسلط ہے، بتاؤ کیا خیبر پختونخوا میں کوئی تبدیلی آئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہاں ایک ٹیسٹ بھی نہیں کر سکتے اور کوئی حادثہ ہوتا ہے کہ تو پنجاب کی فارنزک لیب میں ٹیسٹ کیلئے بھیجتے ہیں، کیا یہاں نظام تعلیم میں تبدیلی ائی، کوئی ایک نیا اسکول، کالج یا یونیورسٹی بنی؟۔مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر نے کہا کہ یہ کہتا تھا کہ احتساب مجھ سے شروع کرو، جب احتساب شروع ہوا تو تم احتساب کمیشن کو تالا لگا کر بھاگ جاتے ہو۔

احتساب کا سامنا کرنے کے لیے نواز شریف جیسا جگر چاہیے۔انہوں نے کہاکہ مالم جبہ اسکینڈل کو جانتے ہو ناں، کہاں ہے وہ بلین ٹری سونامی، کیا اس کے 10 درخت بھی کہیں لگے نظر آتے ہیں، وہ درخت یہاں کے آڈیٹر جنرل کو نظر آئے اور اس نے لکھا کہ ان درختوں اور پودوں میں یہ اربوں روپے کھا گئے۔

Related Posts