کراچی:سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے سی این جی کی قیمت میں اضافے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی این جی کی قیمت میں 17 روپے کلو گرام کا اضافہ ظلم ہے۔
سندھ حکومت کے ترجمان نے کہا کہ سی این جی کا استعمال غریب اور متوسط طبقہ زیادہ کرتا ہے کراچی میں ٹرانسپورٹ کے نظام میں سی این جی بطور ایندھن زیادہ استعمال ہوتی ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت مہنگا نہ کرنے کا اعلان کرکے اچانک نرخ بڑھا دیتی ہے۔
اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور اب یہ ظلم بھی کردیا ہے نااہل سلیکٹیڈ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔