اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پر فائرنگ اور گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، خرم شیر زمان

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں بڑھتے جرائم، خرم شیر زمان نے وفاق سے مدد طلب کرلی
کراچی میں بڑھتے جرائم، خرم شیر زمان نے وفاق سے مدد طلب کرلی

کراچی:پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان اور جنرل سیکرٹری سعید آفریدی نے ملیر ضمنی انتخابات کے دوران حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی سخت مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں خرم شیر زمان نے کہا کہ جیالوں کی جانب سے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں، پیپلز پارٹی اپنی شکست سے خوفزدہ ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ پی پی کے بدمعاش انتخابات میں دھاندلی کیلئے ایسے اوچھے ہتھکنڈے آزما رہے ہیں، پی پی پولیس کا انتخابات میں سیاسی استعمال کررہی ہے، سعید آفریدی نے کہا کہ ہم حلیم عادل شیخ گرفتاری کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جیالے انتخابات میں بدمزگی پیدا کررہے ہیں،پی پی کے گنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی، سعید آفریدی نے کہا کہ ہمارے پولنگ ایجنٹس حلقے میں غیر محفوظ ہیں۔

مزید پڑھیں: حلیم عادل شیخ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا جائے، رہنما پیپلز پارٹی

Related Posts