مقابلہ عمران خان سے نہیں، انہیں لانے والوں سے ہے۔نواز شریف کا اے پی سی سے خطاب

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان معاشی طور پر مفلوج ہوچکا ہے۔نواز شریف کا اے پی سی سے خطاب
پاکستان معاشی طور پر مفلوج ہوچکا ہے۔نواز شریف کا اے پی سی سے خطاب

اسلام آباد:  سابق وزیرِ اعظم اور ن لیگ کے تاحیات قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ آج ہمارا مقابلہ عمران خان سے نہیں بلکہ انہیں لانے والوں سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس شروع ہو گئی جس سے سابق وزیرِ اعظم اور ن لیگ کے تاحیات قائد نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک معاشی طور پر مفلوج ہوچکا ہے، ہمیں روایتی طریقوں سے ہٹ کر اے پی سی کو کامیاب بنانا ہوگا۔ مجھے پاکستان کی سیاست اور خدمت کا کافی تجربہ ہے جبکہ مسائل کی بنیادی وجہ پاکستان کو جمہوری نظام سے ہٹاناہے۔

خطاب کے دوران سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے کہا کہ ووٹ کا تقدس پامال کیا جائے تو جمہوری عمل جعلی ہو کر رہ جاتا ہے۔ انتخابی عمل سے پہلے ہی ہار جیت کا تعین کر لیا جاتا ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان کو تجربے کی لیبارٹری بنا کر رکھا گیا ہے۔ عوام کی منتخب کی ہوئی حکومت کو پہلے بے اثر اور پھر فارغ کردیا جاتا ہے۔ پاکستان پر آمریت نے کئی سال تک غیر آئینی طور پر حکومت کی۔ 20 سال تک آرٹیکل 6 کے باوجود غیر جمہوری حکومت قائم رہی۔

سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان میں 2 بار آئین توڑنے والے کو بریت کا سرٹیفیکیٹ تھمایا گیا۔ آمر کو 1 دن کیلئے تو کیا، 1 گھنٹے کیلئے بھی جیل میں نہ ڈالا جاسکا۔ آمر کو سزا سنانے والی عدالت غیر قانونی قرار دی گئی۔ معاملہ ریاست کے اندر ریاست سے آگے نکل کر ریاست کے اوپر ریاست تک پہنچ گیا ہے۔ ملک کے تمام تر مسائل کی جڑ حکومت کے متوازی ایک اور حکومت ہے۔ 

یاد رہے کہ  اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کا اجلاس وفاقی دارالحکومت میں جاری ہے جہاں سابق وزیرِ اعظم کی تقریر میڈیا پر نشر ہونے لگی جس پر ردِ عمل دیتے ہوئے ن لیگ کی صدر مریم نواز نے کہا کہ اگر حکومت روک سکے تو ہمیں روک کر دکھائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ن لیگ کی صدر مریم نواز نے کہا کہ اپنی طاقت اور فورس کو لگا کر بھی حکومت ن لیگ کو نہ روک سکی اور آج بھی نواز شریف کی تقریر سے خوفزدہ ہے۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کی تقریر میڈیا پر، روک سکو تو روک لو۔مسلم لیگ (ن)

Related Posts