اسلام آباد: ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے اور وزیرِ اعظم کے ترجمانوں کی فوج اس سے لاعلم نظر آتی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے اور کسی کو معلوم نہیں کہ ایسا کیوں ہوا ہے؟
ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ نااہل اور نالائق حکومت کو کچھ علم نہیں، وفاقی وزراء اور وزیرِ اعظم کے ترجمانوں کی فوج عملی اور علامتی دونوں طور پر اندھیرے میں ہے۔
پاکستان اندھیرے میں ڈوبا ہے اور کسی کو معلوم نہیں کہ ایسا کیوں ہوا ہے؟ نااہل، نالائق حکومت کو کچھ علم نہیں، وزراء اور ترجمانوں کی فوج عملی اور علامتی دونوں طور پر اندھیرے میں ہے
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) January 9, 2021
یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون اور کراچی کے مختلف علاقوں سمیت دیگر شہروں میں مختلف مقامات پر بجلی بحال کردی گئی ہے تاہم پاکستان کے متعدد شہر ابھی تک اندھیروں میں ڈوبے ہوئے ہیں جہاں بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے۔
کے الیکٹرک کے 60 فیڈرز پر بجلی بحال کردی گئی ہے۔ کراچی کے علاقے اورنگی، منگھوپیر، ملیر اور ائیرپورٹ کے اطراف میں بجلی بحال کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد ریڈ زون اور کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی بحال
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








