اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کا سلسلہ جاری، موذی وباء نے مزید 23 افراد کی جان لے لی، ملک بھر میں 1176نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔
این سی اوسی کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں میں کوروناسےمزید 23 افرادانتقال کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی تعداد12 ہزار860ہوگئی جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 1562مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
ملک بھر میں24گھنٹوں کےدوران 38ہزار920کورونا ٹیسٹ کیے گئے،24گھنٹوں میں کوروناکے 1176نئے کیس سامنے آئے۔
واضح رہے کہ ہیلتھ یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ کورونا وائرس کا شکار مریضوں پر وائرس پلٹ کر حملے کر رہا ہے۔ میں نے ایسے کیسز کا مشاہدہ کیا جنہیں 3 مرتبہ کورونا وائرس لاحق ہوا۔
ہیلتھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کورونا وائرس کے متعلق بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے ایسے ایک درجن کیسز میرے پاس آئے ہیں جو بار بار کورونا کا شکار ہوئے، لیکن یہ ہوسکتا ہے کہ ایسے کیسز کی تعداد ہزاروں میں ہو جن پر وائرس پلٹ پلٹ کر حملے کرتا ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل سائنس دانوں نے اپنی نئی تحقیق میں دعویٰ کیا کہ کورونا وائرس کے معتدل کیسز والے مریض بھی طویل المعیاد کوروناعلامات کا سامنا کرتے ہیں۔