پاکستان کا 400 شہریوں کی وطن واپسی پر متحدہ عرب امارات سے اظہارِ تشکر

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کا 400 شہریوں کی وطن واپسی پر متحدہ عرب امارات سے اظہارِ تشکر
پاکستان کا 400 شہریوں کی وطن واپسی پر متحدہ عرب امارات سے اظہارِ تشکر

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے 400 شہریوں کی بحفاظت وطن واپسی پر متحدہ عرب امارات سے تشکر کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے کہا کہ 400 پاکستانی عرب امارات سے آج وطن واپس پہنچ گئے ہیں جبکہ ان کی وطن واپسی کیلئے 2خصوصی پروازیں آئیں۔

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی روک تھام جیسے اہم معاملے کے پیشِ نظر دشوار حالات میں عرب امارات نے پاکستانیوں کی واپسی کو ترجیح دی۔ ہم اماراتی حکومت کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارے ہم وطنوں کا خیال رکھا۔ 

Related Posts