اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں ایک طاقتور ملک بن کر اُبھرے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف پوری قوم جنگ میں مصروف ہے جس میں ایک چھوٹا سا حصہ میں نے بھی ڈال دیا ہے۔
معاونِ خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پورے ملک کی کاوشوں میں ایک چھوٹا ساحصہ ڈالنے پر مجھے خوشی محسوس ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے خلاف اس جنگ کی قیادت وزیرِ اعظم عمران خان کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ اس جنگ کے دوران مجھے عوام کی طرف سے بے شمار دعائیں موصول ہوتی ہیں جو مجھے طاقت عطا کرتی ہیں۔ اس کے لیے میں پاکستانی عوام کا شکر گزار ہوں۔ پاکستانی ایک مضبوط قوم بن کر ابھریں گے۔
I feel blessed to be able to make a small contribution to a grand national effort in fighting corona virus led by #ImranKhanPTI. I am humbled & draw strength from many duas that I receive daily. Thank you all ????. Inshallah Pakistan will emerge stronger out of #COVIDー19 epidemic.
— Zafar Mirza (@zfrmrza) April 6, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل ملک بھر میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 3 ہزار 277 ہو گئی جبکہ وائرس کے باعث اب تک 50 افراد جاں بحق ہوئے۔
وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے جاری کردی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس سے 50 افراد جاں بحق
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








