پاکستانی نوجوان حج کی ادائیگی کیلئے پیدل 4000 کلومیٹر کا سفر طے کرکے سعودی سرب پہنچ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستانی شہری عثمان ارشد جو پیدل 4000 کلومیٹر کا سفر کرتے ہوئے سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ پہنچے ہیں کو حج کی ادائیگی کے لیے قانونی اجازت مل گئی ہے۔

چھ مہینے قبل سعودی عرب کی طرف پیدل سفر شروع کرنے والے اوکاڑہ کے عثمان ارشد مختلف ممالک سے ہوتے ہوئے مکہ مکرمہ پہنچے، جس کے لیے انہیں کئی صعوبتیں بھی برداشت کرنا پڑیں۔

Usman Arshad is seen next to a road sign after crossing United Arab Emirates and Saudi Arabia land border in Al Batha, Saudi Arabia, in this handout photo obtained by Reuters on June 23, 2023. — Reuters

پاکستان سے روانگی کے وقت عثمان ارشد نے عمرے کا ویزہ حاصل کیا تھا، جبکہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی حکومت سے حج کا مخصوص ویزہ حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے۔

Usman Arshad is welcomed by his relatives as he sets off for his journey from Okra Pakistan, in this handout photo obtained by Reuters on June 23, 2023. — Reuters

مخصوص ویزے سے متعلق مشکل سعودی عرب پہنچنے پر ان کے سامنے آئی کیونکہ حج کی ادائیگی کی غرض سے مخصوص ویزہ انہیں نہیں مل رہا تھا، جس سے وہ بہت پریشان ہوئے۔

تاہم اب عثمان ارشد کو اس سال حج کا فریضہ ادا کرنے کے لیے مخصوص ویزہ مل گیا ہے جس کیلئے انہوں نے پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

Related Posts