پاکستانی بلاگرعبداللہ خٹک گزشتہ رات پشاورمیں ایک کارحادثے میں جاں بحق۔
عبداللہ خٹک کے قریبی دوستوں نے انسٹاگرام پر ان کے انتقال کی افسوسناک خبرشیئر کی، ان کے قریبی دوست بلال صدیقی نے سوشل میڈیا پرخبرشیئرکرتے ہوئے انتہائی رنج وغم کا اظہار کیا۔
بلال نے لکھا: “میں نہیں جانتا کہ اس بات کا اعلان کیسے کروں، عبداللہ خٹک کل رات ایک سڑک حادثے میں انتقال کر گئے ہیں۔ یہ چند الفاظ فرشتہ صفت انسان کو کھونے کا گہرے دکھ بیان کرنے کے لیے ہیں، مجھے اب بھی یقین نہیں آرہا کہ وہ اتنی جلدی چلا گیا”۔
بلال صدیقی نےعبداللہ کے فالوررزاوردیگرصارفین سے ان کی بخشش کی دعامانگنے اوربلاگرکے اہل خانہ کودعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کی۔
سوشل میڈیا اسٹاررومیسہ خان نے بھی انسٹاگرام پرعبداللہ کے ساتھ ایک ہفتہ پہلے کھنچوائی گئی تصویرشیئرکرتے ہوئے اپنے دُکھ کا اظہار کیا۔