ٹیکنالوجی کے ذریعے بہت سے انوکھے اور منفرد کام کئے جاسکتے ہیں، آج ٹیکنالوجی کے ذریعے دنیا تبدیل ہورہی ہے، برقی کاروں کی جدت نے نقل و حمل کے پہلوؤں کو بھی بدل دیا ہے۔ پاکستان میں بھی الیکٹرک گاڑیاں چلائی جارہی ہیں اور لوگ اب اسے مختلف سطح پر لے جارہے ہیں۔
اگر آپ کراچی میں ہیں اور اسٹریٹ فوڈزسے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں تو آپ کو پاکستان کے واحد مکمل برقی فوڈ ٹرک کو دیکھنا چاہئے۔ PAPA AMAZING KITCHENایک فو ڈ ٹرک ریستوان ہے جو مختلف مزیدار اشیاء کو بہت ہی مختلف اور منفرد انداز میں پیش کررہا ہے۔

پاکستان کے واحد مکمل برقی فوڈ ٹرک فاسٹ فوڈ سے لطف اندوز ہونے کے لئے لگژری جگہ منتخب کرنے کے بجائے، PAPA AMAZING KITCHENکے عملے نے ٹرک کے ذریعے برگر بنانے اور پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔
ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے PAPA AMAZING KITCHENکے مالک وقار نے بتایا کہ ٹرک مکمل طور پر الیکٹرک کا ہے اور یہ پاکستان کا واحد ٹرک ہے، ایک بار جب ٹرک مکمل طور پر چارج ہوجاتا ہے، تو وہ 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 80 کلومیٹر تک جاسکتاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرک کو بجلی کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ بیٹریوں کے ذریعے اپنا کام سر انجام دیتا ہے۔

فوڈ ٹرک کے مالک نے مزید بتایا کہ اس سہولت کے ذریعے آپ کو معیاری کھانا دستیاب ہوتا ہے اوراس سے کاروبار بھی اچھا ہوجاتا ہے، کھانے کی تیاری گیس کے ذریعے کی جاتی ہے، اس کے علاوہ سامان میں ہاٹ پلیٹ، دو فرائر اور چارچولہے شامل ہیں۔

ٹرک ایک خود کار مشین پر مشتمل ہے جس کے ذریعے ڈش واشر میں موجود پانی اور منسلک ٹینکوں کے ساتھ نکاسی کا ایک مناسب نظام بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”ٹرک کو کسی بھی قسم کی سروس کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ یہ مکمل طور پر الیکٹرانک ہے اور اس میں لگی بیٹری 3 سال تک چل سکتی ہے۔”

انہوں نے کہا کہ اگر آپ کے پاس الیکٹرانک فوڈ گاڑی ہے تو آپ اس سہولت کو بہت کم سرمایہ کاری سے شروع کرسکتے ہیں اور اس ٹرک میں ایک وقت میں 3 سے 4 افراد کام کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کو ایسے کاروبارکو فروغ دینے کے لئے عوام کو ریلیف فراہم کرنا چاہئے تاکہ عوام اس سے استفادہ حاصل کرسکیں۔
اس بڑے گلابی ٹرک کے ذریعے گائے کے گوشت کی دونوں اقسام میں فرائز اور مختلف برگر پیش کئے جاتے ہیں جس میں سب کا پسندیدہ اینڈے والا برگر بھی شامل ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








