شہزاد اکبر اور مراد سعید کی پریس کانفرنس کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے ،پلوشہ خان

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistan People’s Party

اسلام آباد :مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پلوشہ خان نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر اور مراد سعید کی پریس کانفرنس کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے ۔

ایک بیان میں پلوشہ خان نے کہا کہ سلیکٹڈ میں ہمت ہے تو اپنے دوستوں کے نام بتائیں ،امریکہ کو ڈرون حملوں کی اجازت پی ٹی آئی کے قائد اول پرویز مشرف نے دی۔

مزید پڑھیں:این آر او لینے والوں کے منہ سے ’’چلتا کرنے‘‘کی باتیں زیب نہیں دیتیں، فردس عاشق اعوان

انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے امریکہ کو دیئے جانے والے ایئر بیس واپس لیئے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اور کرپشن کا آپس میںچولی دامن کا ساتھ ہے ۔

صدر آصف علی زرداری نے سچ کہا تھا کہ نیب اور معیشت ساتھ نہیں چل سکتے ۔ پلوشہ خان نے کہاکہ یو ٹرن خان نے واپسی کیلئے یو ٹرن لے لیا ہے ۔

Related Posts