اپوزیشن کی تحریک ملک میں سیاسی بحران کا خاتمہ کریگی، احسن اقبال

تازہ ترین

تازہ ترین

PDM can steer country out of political crisis: Ahsan Iqbal

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی تحریک سیاسی نہیں بلکہ عوامی تحریک بن گئی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور جلسے سے پہلے اطرف کے اضلاع میں پروگرام کریں گے،پی ڈی ایم کی تحریک صرف سیاسی نہیں طبقاتی تحریک ہو گئی ہے ۔

احسن اقبال نے کہا کہ مہنگائی نے ہر طبقے کی چیخیں نکال دی ہیں ،جلسوں کی کامیابی کا ثبوت وزیراعظم کا کنونشن سینٹر میں خطاب ہے،عدالتی کارروائیوں میں تیزی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر مقدمات کی سماعت سے فیصلے جلد ہوں گے۔

مزید پڑھیں:اسٹیبلشمنٹ جعلی حکومت کی پشت پناہی سے دستبردار ہوجائے، مولانا فضل الرحمن

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنماء نے کہا کہ پی ڈی ایم تحریک صرف سیاسی لیڈروں کی نہیں عوام کی بھی تحریک بن گئی ہے، اپوزیشن کی تحریک ملک میں سیاسی بحران کا خاتمہ کریگی۔

Related Posts