پی ڈی ایم قیادت نے پیپلزپارٹی کے موقف اور تجاویز کو سراہاہے، ناصر حسین شاہ

تازہ ترین

تازہ ترین

ججز کی اہلیت پر فواد چوہدری کے ریمارکس کی شدید مذمت کرتا ہوں،ناصر حسین شاہ
ججز کی اہلیت پر فواد چوہدری کے ریمارکس کی شدید مذمت کرتا ہوں،ناصر حسین شاہ

کراچی:سندھ کے وزیراطلاعات وبلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ پی ڈی ایم قیادت نے پیپلز پارٹی کے موقف اور تجاویز کو سراہاہے،پی ٹی آئی وزراء کو مایوسی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے ترجمانوں اور وزراء کو عوامی کام کے بجائے اپوزیشن کو گالی دینے پر لگا رکھا ہے۔ہفتہ کووزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے جاری بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم میں اختلافات کے خواب دیکھنے والے پی ٹی آئی وزراء کو مایوسی ہوئی۔

پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کی دیگر جماعتیں عوام کی تائید وحمایت سے اپنے جمہوری مقاصد حاصل کریں گی۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم قیادت نے پیپلز پارٹی کے موقف اور تجاویز کو سراہا۔

عمران خان کا یہ کہنا کہ میرے خلاف سازش ہورہی ہے بڑا معنی خیز ہے۔ وزیر اعظم نام بتائیں کون سے وفاقی وزراء ان کے خلاف سازش کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزارت عظمی کے خواہشمند کئی پی ٹی آئی وزراء اپنی پارٹی میں نشانے پر ہیں۔

صوبائی وزیر بلدیات ناصر شاہ نے کہا کہ جو وزیر خان صاحب کی بات نہیں مان رہا اس کو سازشی کہا جارہا ہے۔ سال کے پہلے ماہ میں کچھ ترجمانوں اور وزراء کی نوکری جانے والی ہے۔

مزید پڑھیں: آصف زرداری نے پی ڈی ایم کو ہائی جیک کر لیا ہے۔فردوس عاشق اعوان کا الزام

Related Posts