پی ڈی ایم کا ایک مرتبہ پھر حکومت کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ڈی ایم کا ایک مرتبہ پھر حکومت کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
پی ڈی ایم کا ایک مرتبہ پھر حکومت کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان

 اسلام آباد:  حزب اختلاف کی جماعت کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے مہنگائی پر حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے اور حکومت کی جانب سے بنائی گئی تمام انتخابی اصلاحات مسترد کر دیں ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹریٹ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا 3 ماہ بعد ساڑھے 4 گھنٹہ کا طویل اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں لندن سے مسلم لیگ ن کے تاحیات سربراہ نواز شریف اور لاہور سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کے آئندہ مراحل اور ملک کو لاحق خارجہ محاذ پر خطرات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک سنگین داخلی و خارجی حالات سے دوچار ہے جعلی حکومت ملک کے اندر اور باہر ہر محاذ پر ناکام ہے ملک عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہے، ووٹنگ مشین دھاندلی کا آسان طریقہ ہے، یکطرفہ انتخابی اقدامات کو مسترد کرتے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر شہباز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا لندن میں علاج جاری ہے، ڈاکٹرز روزانہ کی بنیاد پر میاں نواز شریف کا چیک اپ کررہے ہیں وہ علاج کے بغیر پاکستان واپس نہیں آئیں گے، حکومت میاں صاحب کی بیماری پر سیاست کر رہی۔ ایک سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ مفاہمت کی سیاست کا مجھے 30 سال میں کیا فائدہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں :محرم الحرام کی آمد، ایس ایس پی اور رینجرز کا ضلع قمبر کا فلیگ مارچ، سیکورٹی کا جائزہ لیا

Related Posts