پی ڈی ایم کا پاور شو لاہور میں 13 دسمبر کو ہوگا، جلسے کیلئے مینارِ پاکستان منتخب

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ڈی ایم کا پاور شو لاہور میں 13 دسمبر کو ہوگا، جلسے کیلئے مینارِ پاکستان منتخب
پی ڈی ایم کا پاور شو لاہور میں 13 دسمبر کو ہوگا، جلسے کیلئے مینارِ پاکستان منتخب

لاہور میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 13 دسمبر کو پاور شو کا اعلان کیا ہے، جلسے کیلئے مینارِ پاکستان کا انتخاب کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں مسلم لیگ (ن) پی ڈی ایم جلسے کی میزبانی کرے گی جس کیلئے تیاریاں جاری ہیں جبکہ قبل ازیں کراچی میں پیپلز پارٹی پی ڈی ایم جلسے کی میزبان رہی۔

پیپلز پارٹی کے بعد مسلم لیگ (ن) بھی پی ڈی ایم جلسے کیلئے تیار ہے، ن لیگ کے سینئر رہنما مینارِ پاکستان کو جلسہ گاہ بنانے کی اجازت لینے کیلئے لاہور انتظامیہ کو تحریری درخواست دیں گے۔

اس حوالے سے ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کی جس کے دوران سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، افضل تارڑ اور پرویز ملک سمیت دیگر ن لیگی رہنما موجود تھے۔

سابق وزیرِ قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے پی ڈی ایم جلسے کیلئے 18 انتظامی کمیٹیاں تشکیل دیتے ہوئے پرویز ملک کو کنوینر، سیف الملوک کو ڈپٹی کنوینر جبکہ عظمیٰ بخاری کو میڈیا ہیڈ مقرر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کی قیادت کوہر فورم پر جواب دیا جائے گا، وزیر اعظم

Related Posts