اسلام آباد: پی ڈی ایم نے کل ہونے والے اسمبلی اجلاس سے بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل پی ڈی ایم کا کوئی رکن قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے پارٹی اراکین کو بکاؤ کہہ رہے ہیں، یہ ان کی تضحیک ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم کو مزیدبے وقوف نہیں بنایا جاسکتا۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہواؤں کا رخ بدل گیا ہے، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی عدم شرکت کے بعد اس اجلاس کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خطاب میں ان کی شکست چھلک رہی تھی، عمران خان کے سینیٹ الیکشن میں بولی لگی، عمران خان خود اپنے ارکان کو بکاؤ مال کہہ رہے ہیں۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان سے اب معیشت کی تباہی کا سوال کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ہم اپنے فیصلوں اور اعلانات پر قائم ہیں، 6مارچ کو اسلام آباد میں سربراہی اجلاس ہوگا۔