پی ڈی ایم کا پہلا جلسہ آج بری طرح ناکام ہوگا، فیاض الحسن چوہان

تازہ ترین

تازہ ترین

PDM’s first meeting will flop badly today: Chohan

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا پہلا جلسہ آج بری طرح فلاپ ہوگا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عوام اور اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان سچ اور جھوٹ کے فرق کو بخوبی جانتے ہیں ، عوام کرپشن بچانے کی تحریک میں ان کا ساتھ نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج گوجرانوالہ کے عوام جلسے میں دلچسپی نہیں رہے۔ انہوں نے مزید کہا یہ جماعتیں چند ہزار افراد کو جمع کرنے میں بھی ناکام دکھائی دے رہی ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں پاکستان کی تعمیر و ترقی اور معیشت کی بحالی کا سفر جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے عزم کے ساتھ اپوزیشن جماعتیں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے پلیٹ فارم سے آج اپنا پہلا جلسہ کرنے جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں: کیا پی ڈی ایم کے جلسے جلوس سے واقعی حکومت گرسکتی ہے ؟

سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ صرف جلسے جلوس سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا جبکہ اپوزیشن جماعتیں جلسے جلوس کو حکومت کے خاتمے کی طرف پہلا قدم قرار دے رہی ہیں۔

Related Posts