لاڑکانہ کی حالیہ شکست کرپشن کے خلاف عوام کا اعلان بغاوت ہے، فردوس عاشق اعوان

تازہ ترین

تازہ ترین

Firdous-Ashiq-Awan-11
لاڑکانہ کی حالیہ شکست کرپشن کے خلاف عوام کا اعلان بغاوت ہے، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اپنے گھر لاڑکانہ سے شکست کھانے والوں کے منہ سے نئے سال میں نئے الیکشن کی بات مضحکہ خیز اور بی بی شہید کے فلسفے کی نفی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان کاکہناتھا کہ بلاول صاحب! 2020 عوامی خوشحالی اور قومی ترقی کا سال ہوگا، اپنے گھر لاڑکانہ سے شکست کھانے والوں کے منہ سے نئے سال میں نئے الیکشن کی بات مضحکہ خیز اور بی بی شہید کے فلسفے کی نفی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لاڑکانہ کی حالیہ شکست کرپشن کے خلاف عوام کا اعلان بغاوت ہے، بلاول صاحب! پاکستان کے عوام نے دو خاندانوں کے دہائیوں سے مسلط اقتدار کو زمین بوس کر کے عمران خان کی قیادت میں حقیقی عوامی راج قائم کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کی مدد سے 2020 میں عوامی راج قائم کریں گے، بلاول بھٹو زرداری

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ اپوزیشن قیادت سیاسی منافقت کی بدترین مثال ہے، ایک ہی سانس میں جمہوریت کی حمایت دوسرے میں مخالفت کرتے ہیں، خود اقتدار میں ہوں تو حکومت آئینی مدت پوری کرے،عوام اقتدار عمران خان کو دیں تو ان کی طبیعت ناگوار کیوں ہوتی ہے؟۔

Related Posts