پیپلز پارٹی میئر کراچی کیلئے امیدوار کے نام کا اعلان آج کرے گی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی میئر کراچی کیلئے امیدوار کے نام کا اعلان آج کرے گی، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نام منظرِ عام پر لائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی آج بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر اظہارِ مسرت پر مبنی جلسہ کرے گی۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری میئر کراچی کے نام کا اعلان جلسے کے دوران کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان اسلام آباد سے رات گئے لاہور پہنچ گئے

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی ریلی کراچی کے علاقے شاہین کمپلیکس سے ٹاور تک نکالی جائے گی، ٹاور پر ہونے والے جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ بلاول بھٹو جیالوں کا لہو گرمائیں گے۔

صوبائی وزیر و صدر پی پی پی کراچی سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی میئر کے معاملے پر دیگر جماعتوں سے روابط قائم کیے ہوئے ہے۔ میئر کراچی پیپلز پارٹی سے ہی آئے گا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے بلدیاتی ایکٹ میں اہم ترمیم کردی جس کے نتیجے میں تقرری کے 6 ماہ بعد میئر کراچی کو الیکشن لڑنے کا پابند کردیا گیا۔

سندھ اسمبلی میں اہم قانون میں 2 روز قبل ترمیم کی گئی۔ سندھ اسمبلی نے بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ اپوزیشن جماعتوں متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) اور جی ڈی اے نے بھی ترمیم کی حمایت کی۔

Related Posts