صحافیوں کیلئے ایسے قوانین بنائیں گے جو تبدیل نہ کیے جاسکیں۔پرویز الٰہی

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان کی گرفتاری کا خواب دیکھنے والے حکومت کی فکر کریں۔پرویز الٰہی
عمران خان کی گرفتاری کا خواب دیکھنے والے حکومت کی فکر کریں۔پرویز الٰہی

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ہم صحافیوں کیلئے ایسی قانون سازی کریں گے جن میں کوئی حکومت تبدیلی نہ کرسکے۔ صحافیوں کیلئے آپریشن اور دوائیں مفت کرنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پریس کلب میں خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ صحافیوں کی فلاح بہبود کیلئے قانون سازی کریں گے۔ پریس کلب کے رکن صحافیوں کیلئے آپریشن اور دوائیں مفت کردی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کی ملاقات

خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت سیلاب زدگان کو گھر بنانے کیلئے 8 سے 10 لاکھ روپے امداد دے گی۔ پکے مکانوں کو پہنچنے والے نقصان پر معاوضہ 4 لاکھ جبکہ کچے مکانوں پر 2 لاکھ روپے دیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب کے دوران مختلف حادثات ہوئے، جن لوگوں کے مویشیوں کا نقصان ہوا، انہیں پنجاب حکومت ہر جانور کو پہنچنے والے نقصان پر 75 ہزار روپے دے گی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے ملاقات کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سیلاب متاثرین کی بحالی کے پلان کے بارے میں بریف کیا۔ باہمی دلچسپی کے اموراور سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال بھی کیا گیا۔ 

Related Posts