حکومت کچھ بھی کرلے، پشاور میں ریلی ہر قیمت پر نکالی جائے گی، کیپٹن صفدر

تازہ ترین

تازہ ترین

court ordered to provide copies of challan of NAB office commotion case

پشاور:وکلاء کی ہڑتال کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر اعوان کی اثاثہ جات کیس میں ضمانت کی درخواست کی سماعت نہ ہوسکی۔

کیپٹن (ر) محمد صفدر اعوان بدھ کی صبح پشاور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے اوراثاثہ جات سے متعلق کیس میں گرفتاری سے قبل ضمانت کے لئے درخواست دائر کی۔

خیبر پختونخوا کے وکلا کی جانب سے 1909 کے ضابطہ اخلاق میں ترمیم کے خلاف ہڑتال کی وجہ سے کیس کی سماعت نہیں ہوسکی ،عدالت نے کہا کہ ہڑتال ختم ہونے کے بعد کی ضمانت میں توسیع فیصلہ کریں گے۔

مزید پڑھیں:مریم نواز کی شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر پنجاب سے ملاقات، تصاویر منظرِ عام پر آگئیں

عدالت میں پیشی کے موقع پر کیپٹن (ر) محمد صفدر اعوان کا میڈیا سے بات چیت کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ تحریک پاکستان کے بعد ملک کی دوسری سب سے بڑی تحریک ہے۔

انہوں نے کہاکہ شہر میں پی ڈی ایم کی ریلی نکالی جارہی ہوحکومت اس شہر میں دہشت گردوں کے حملے کے لئے الرٹ جاری کرتی ہے لیکن پشاور میں ریلی ہر قیمت پر نکالی جائے گی۔

Related Posts