پی آئی اے کا لاہور اور اسلام آباد کے درمیان فضائی سروس بحال کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

پی آئی اے نے فیصل آباد سے اسکردو کے لئے پروازوں کا آغاز کردیا
پی آئی اے نے فیصل آباد سے اسکردو کے لئے پروازوں کا آغاز کردیا

اسلام آباد:پی آئی اے نے لاہور اور اسلام آباد کے درمیان فضائی سروس بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔فضائی سروس کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے معطل کی گئی تھی۔

پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لاہور اور اسلام آباد کے درمیان ہفتہ وار تین پروازیں چلائی جائیں گی۔پہلی پرواز پی کے 650 لاہور سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گئی۔

پی آئی اے کی جانب سے پروازوں کی بحالی پر لاہور ایئر پورٹ پر کیک کاٹا گیا۔ اسٹیشن مینیجر علی اصغر زیدی اور پی آئی اے عملے نے مسافروں کو الوداع کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر لاہور اور اسلام آباد کے درمیان دو طرفہ ہفتہ وار پروازیں بروز پیر، بدھ اور جمعہ کو آپریٹ کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: موسم بہارکی آمد پر پی آئی اے نے کرایوں میں خصوصی رعایت کر دی

Related Posts