کراچی : پیرا پگارا نے وفاقی حکومت کی حمایت کرنے جاری رکھنے کا اعلان کردیا، سینیٹ الیکشن میں جی ڈی اے امیدوار کی شکست پر تشویش کا اظہار، حکومت کو معاملات بہتر بنانے کا مشورہ بھی دیدیا۔
جی ڈی اے کے سربراہ پیر صاحب پگارا سے کنگری ہاوس کراچی میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سینیٹ انتخابات میںسندھ اسمبلی میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائینس کے امیدوار کی شکست کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹ انتخابات میں پیسے کی ریل پیل ہوتی ہے اوربدقسمتی سے لوگ شارٹ کٹ اور سائیڈ کٹ کے چکر میں رہتے ہیں،انہوں نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے حوالے سے پیر پگارا سے گفتگو کی اور چیئر مین کے انتخاب کے لیے اپنی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں سید صدرالدین شاہ راشدی، نند کمار گوکلانی بھی موجود تھے، اس موقع پر پیر پگارا نے ان کی کنگری ہاوس پر آمد کا شکریہ ادا کیا۔ پیر پگارا نے کہا کہ اتحادی جماعت کی حمایت جای رکھیں گے۔ رہنماؤں نے گورننس مسائل اور دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔