پیر پگارا اور پیر صدر الدین شاہ راشدی کی والدہ کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

تازہ ترین

تازہ ترین

Pir Pagara's mother Funeral prayers will be offered today

 کراچی:حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا پیر سید صبغت اللہ شاہ،پیر سید صدر الدین شاہ راشدی اور پیر سید علی گوہر شاہ راشدی کی والدہ کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی ۔

مرحومہ وہ گزشتہ کئی سالوں سے سرطان کے عارضے میں مبتلا تھیں اور اس عرصے میں وہ کبھی اسپتال اور کبھی گھر پر زیر علاج رہیں لیکن ان کی حالت نہ سنبھل سکی اورہفتہ کی صبح کراچی میں انتقال کرگئی تھیں، ان کی میت بذریعہ سڑک پیر جوگوٹھ روانہ کردی گئی ہے جہاں ان کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی اور درگاہ شریف پیر جو گوٹھ کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

تدفین میں مرحومہ کے صاحبزادگان اور قریبی عزیز و اقارب ہی شریک ہوں گے۔اس سلسلے میں کنگری ہاؤس کے ترجمان کلیم اللہ وسان نے پیر صاحب پگارا کی ہدایت پر حر جماعت،قریبی رشتہ داروں،عقیدت مندوں اور دوستوں سیدرخواست کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے پیش نظر درگاہ شریف پیر جو گوٹھ آنے کی زحمت نہ کریں اور اپنے اپنے گھروں میں رہ کر دعائے مغفرت کریں۔

مرحومہ کی وفات کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور پیر صاحب پگارا سے تعزیت کرنے والوں کی ٹیلی فون کالز کا کنگری ہاؤس اور راجہ ہاؤس میں تانتا بندھ گیا۔صوبائی وزیر اطلاعات وبلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پیر صاحب پگارا سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا سے مزید 27 اموات، 1980 نئے کیسز ریکارڈ

صوبائی وزیر نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ صوبائی وزیر تعلیم و محنت سعید غنی نے بھی پیر صاحب پگارا کی والدہ کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور انہیں اپنی جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔

دریں اثناپاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبد الرحیم نے حروں کے روحانی پیشوا فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر صاحب پگارا اور فنکشنل لیگ سندھ کے صدر سید صدر الدین شاہ راشدی اور سید علی گوہر شاہ راشدی کی والدہ ماجدہ کی وفات پر انتہائی دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا ہے اپنے جاری تعزیتی بیان میں سردار عبد الرحیم نے کہا ہے کہ ہم اس دکھ کی گھڑی میں پیر صاحب پگارا خاندان سے برابر کے شریک ہیں،اور رب دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے ۔

Related Posts